کراچی: سستی روٹی اور نان نہ ملنے پر تاجروں کا کمشنر کے فیصلے پر عمل درآمد کا مطالبہ

May 13, 2024 | 18:58:PM

(اشرف خان) کمشنر کراچی کا روٹی سستی کرنے پر اصرار, نان بائیوں کا ماننے سے انکار، تاجروں نے سستی روٹے کے فیصلے پر عمل درآمد کا مطالبہ کر دیا ہے۔

کمشنر کراچی کے روٹی سستی کرنے کی ہدایات ہوا میں اڑ دی گئیں، ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کراچی کے چیئرمین عبدالروف ابراہیم نے روٹی کی قیمت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ شہر میں ابھی بھی کمشنر کراچی کے روٹی کے نئے ریٹس پر عمل درآمد نہیں ہورہا، کہیں بھی 17 روپے کی نان اور 12 روپے کی چپاتی نہیں مل رہی، ڈیفنس اور کلفٹن کے بڑے ہوٹلوں میں روٹی 35 سے 40 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، شہر کے بیشر علاقوں میں نان 25 سے 30 روپے تک فروخت کیا جارہی ہے اور شہر میں کہیں بھی 17 روپے کا نان نہیں مل رہا۔

یہ بھی پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ کیس؛ عدالت نے مرکزی ملزم کوسخت سزا سنا دیں

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں لاکھوں کی تعداد میں تندور ہیں، آٹا سستا ہونے کے باوجود مہنگی روٹی بیجنے والوں کے خلاف ایکشن سخت ہونا چائیے، کمشنرکراچی نوٹیفیکشن پر سختی سے عمل درآمد کرائیں، جب آٹے کی قیمت 100 روپے سے نیچے آگئی ہے تو تندور والے عوام کو نہ لوٹیں، تندور والے بھی عوام کو ریلیف فراہم کریں۔

مزیدخبریں