سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈقائم ،100 انڈیکس نے 74 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ایاز رانا)معاشی استحکام کیلئے حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں، سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، 74 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ تیزی کی جانب گامزن رہی ، دن کے آغاز پر ہی سرمایہ کاروں نے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی دیکھائی اور دن بھر یہ سلسلہ اتار چڑھاؤ کے ساتھ جاری رہا اور دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 74ہزار 144 کی سطح عبور کر گیا جو نئی بلند ترین سطح ہے،سٹاک مارکیٹ بروکر شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم کی آمد اور نئے 5 بلین ڈالر کے پیکج ملنے کی امید کو سرمایہ کاروں نے مثبت لیا ہے ،مہنگائی میں کمی کی وجہ سے بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے ۔
دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 713 پوانٹس کے اضافے سے 73ہزار 799 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ، آج 385 کمپنیوں کے 72 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 25 ارب سے زائد رہی۔
دوسری جانب روپے کی قدر میں کمی سلسلہ جاری رہا،انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو گیا،جس کے بعد ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 20 پیسے پر بند ہوا ہے،؎گزشتہ کاروباری دن انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 35 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 279 روپے 52 پیسےکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا کو بسوں کی ضرورت ہے، اگر دینی ہیں تو الیکٹرک موٹر سائیکلیں دے دیں، جسٹس شاہد کریم