13 رکنی کویتی کابینہ کا اعلان، 2 خواتین بھی شامل

May 13, 2024 | 19:43:PM
13 رکنی کویتی کابینہ کا اعلان، 2 خواتین بھی شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح کی سربراہی میں 13 رکنی نئی کابینہ کی تشکیل کے لیے فرمان جاری کر دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویتی امیر کی جانب سے جاری کردہ فرمان کے مطابق کابینہ کے لیے 13 وزرا کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، فہد یوسف سعود الصباح اول نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور داخلہ ہوں گے جبکہ شریدہ عبداللہ سعد المعوشرجی کو نائب وزیراعظم اور وزیر مملکت برائے کابینہ امور مقررکیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تقریب کے دوران فائرنگ، افسوسناک خبر آ گئی

ڈاکٹرعماد محمد عبدالعزیز العتیقی نائب وزیراعظم اور وزیر پٹرولیم، عبدالرحمن بداح عبدالرحمن المطیری وزیر اطلاعات وثقافت، ڈاکٹرعبدالوہاب احمد العوضی وزیر صحت، ڈاکٹر انور علی عبداللہ المضف وزیر خزانہ، وزیر مملکت برائے اقتصادی امور و سرمایہ کاری،ڈاکٹر عادل محمد عبداللہ العدوانی وزیر تعلیم، عبداللہ علی عبداللہ الیحی وزیر خارجہ، ڈاکٹر نورا محمد خالد المشعان وزیر تعمیرات عامہ اور بلدیات، ڈاکٹر محمد ابراہیم محمد الوسمی وزیر انصاف، اوقاف و اسلامی امورہوں گے۔

علاوہ ازیں عمر سعود عبدالعزیز العمر کو تجارت وصنعت، ڈاکٹر محمود بوشھری پانی، بجلی، قابل تجدید توانائی اور ہاؤسنگ جبکہ ڈاکٹر امثال ہایف الحویلہ کو سماجی امور، محنت اور امور نوجوانان کا قلمدان دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امیر کویت نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی تحلیل کر کے آئین کی بعض شقوں کو 4 سال کے لیے معطل کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔