ابرار الحق نے چند لوگوں سے اپنے نامناسب رویئے پر معافی مانگ لی

May 13, 2024 | 20:37:PM
ابرار الحق نے چند لوگوں سے اپنے نامناسب رویئے پر معافی مانگ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف گلوکار ابرار الحق نے چند لوگوں کے ساتھ نامناسب  رویہ اختیار کرنے پر معافی مانگ لی۔ابرارالحق نے ماضی میں اختیار کئے گئے تلخ لہجے اور  نامناسب رویئے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی ہے .

نجی ٹی وی کے  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گلوکار ابرارالحق نے کہا کہ کاش میں والدین کی تھوڑی اور خدمت کرلیتا، خواہش تھی میں ان کے ساتھ اپنی کامیابیاں بانٹ سکتا جو میں نہیں کر سکا۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے نئی نئی گاڑی خریدی تھی تو میری گاڑی کو پیچھے سے ایک دوسری گاڑی والے نے ٹکر مار دی تھی، تو مجھے کافی غصہ آیا میں نے تلخ لہجے میں اس سے کہا کہ اندھے ہو کیا لیکن جب اس نے میری طرف دیکھا تو اندازہ ہوا کہ واقعی اسے ٹھیک سے نظر نہیں آتا تھا وہ محنت کرکے پیسے کما رہا تھا، تو میں اس سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک اور شخص سے معافی مانگنا چاہتا ہو، جب والد حیات تھے تو بیشتر افراد ان کے پاس مدد مانگنے کےلئے آیا کرتے تھے، ایک بار ایک آدمی کو اپنی چھت بنوانے کےلئے کافی زیادہ پیسے چاہئے تھے لیکن میں نے اس کی آدھی رقم یہ سوچ کر اسے دی کہ ممکنہ طور پر وہ جھوٹ بول رہا ہے اور سوچا کہ جو حقیقی حقدار ہوگا اسے دوں گا بعدازاں مجھے احساس ہوا اگر اللہ تعالی نے بھی ایسا کرنا شروع کردیا تو میری باری تو آئےگی ہی نہیں کیونکہ مجھ سے زیادہ کئی اور حقدار پہلے سے موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اداکار  احد رضا میر کا ’مدرز ڈے ‘ پر دلچسپ مطالبہ