قومی ٹیم کی ٹریننگ ٹھیک نہیں ہوئی، شائقین کرکٹ کا چئرمین پی سی بی سے شکوہ

May 13, 2024 | 21:35:PM

This browser does not support the video element.

(24نیوز)آئر لینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شکست اور دوسرے میچ میں گیند بازوں کی دھلائی پر  سٹیڈیم میں موجود چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )سے پاکستانی شائق نے شکوہ کیا کہ قومی ٹیم کی ٹریننگ ٹھیک نہیں ہوئی ، دوبارہ کروائیں ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کے ہاتھوں بد ترین شکست کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے خود آئرلینڈ پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا ، جس کا نتیجہ مثبت رہا ،لیکن دوسرے میچ کے دوران جب پاکستانی گیند بازوں کی آئرش بلے بازوں کے ہاتھوں دھلائی کا سلسلہ جاری تھا تو سٹیڈیم میں موجود ایک مداح نے ان سے شکوہ کیا کہ ان کی ٹریننگ اچھی نہیں ہوئی ان کی دوبارہ ٹریننگ کروائیں لیکن اس بار پی سی بی ان کی ٹریننگ کروائیں ، جس پر محسن نقوی نے مسکراتے ہوئے ہاں میں سر ہلا دیا۔

کرکٹ مداح اور چیئر مین پی سی بی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو  رہی ہے ، خیال رہے کہ پاکستان نےدوسرے ٹی20 میچ میں آئر لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی  ہے ، آئرش ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 194 رنز بنائے اور پاکستان کو 195 رنز کا ہدف ملاجسے پاکستانی بلے بازوں نے بچوں کا کھیل سمجھتے ہوئے صرف 16.5 اوورز میں  یعنی 3.1 اوورز قبل ہی حاصل کرلیا جبکہ پاکستانی ٹیم کے صرف 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے، میچ کا نتیجہ دیکھ کر یقینا اس مداح کی سوچ بدل گئی ہو گی اور وہ بھی یہی کہہ رہے ہوں گے کہ ٹریننگ اچھی ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین سے ملاقات

مزیدخبریں