اداکارہ ثناء کی جم میں ورزش کرتے ویڈیو وائرل

May 13, 2024 | 22:18:PM
اداکارہ ثناء کی جم میں ورزش کرتے ویڈیو وائرل
کیپشن: اداکارہ ثناء کے جم میں ورزش کرنے کے مناظر
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نامور پاکستانی اداکارہ ثنا کی جم میں ورزش کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہے۔

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں الگ پہچان رکھنے والی معروف اداکارہ ثناء سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، وہ اکثر اپنی نجی اور پروفیشنل زندگی کے مناظر اور واقعات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں، اب کی بار انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جم میں ورزش کرنے کے مناظر شیئر کئے ہیں، جس کو صارفین بہت پسند کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلم ’’ہیرا منڈی ‘‘کی کامیابی کے بعد نامور اداکارہ شادی کیلئے بے تاب، خود ہی راز فاش کر دیا

صارفین کی جانب سے اداکارہ کی فٹنس کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں، ایک صارف نے ان کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے جیسی فٹنس تو کافی نوجوان بھی حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں، دوسرے صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میڈم آپ بہت ہی زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں، ایک صارف نے تو ان کو پاکستانی ملائکہ ارورا کا خطاب دے دیا۔