(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست یو پی میں سڑک پر بندر کے باعث کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 بینک ملازمین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کار کو حادثہ سڑک پر موجود بندر کے سبب پیش آیا، علی گڑھ کی شاہراہ پر بندر کو بچاتے بچاتے ایک تیز رفتار ٹینکر نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ تیسرا متاثرہ شخص دورانِ علاج ہسپتال میں چل بسا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
حادثے میں مرنے والوں کی شناخت نجی بینک کے منیجر سوربھ سریواستو، کیشیئر دیویانشو اور امیت نامی شخص کے طور پر کی گئی ہے۔
'یوپی کی پولیس کے مطابق تصادم کی وجہ سڑک پر بندر کا اچانک نمودار ہونا تھا۔ مرنے والوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔