بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے

May 13, 2024 | 09:38:AM

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل جیتنے والے کپتان بن گئے۔

گزشتہ روز ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی جیت بابر اعظم کی قیادت میں 45 ویں فتح تھی۔

بابر سے قبل انگلینڈ کے مورگن نے بطور کپتان 44 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں:  ایک بار پھر تیل سستا ہونے کا امکان،کتنی قیمت گرے گی؟

یوگنڈا کے برائن مسابا نے بھی بطور کپتان 44 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ افغانستان کے اصغر افغان نے بطور کپتان 42 میچز جیتے تھے۔

مزیدخبریں