ملالہ یوسفزئی کا نکاح کا جوڑا کتنے کا؟ قیمت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں، انہوں نے اپنے نکاح کے موقع پر پاکستانی ڈیزائنر کا تیار کردہ انتہائی کم قیمت لباس پہنا۔
تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے اپنے نکاح کے موقع پر مہنگے ڈیزائنر لہنگے پر پیسے خرچ کرنے کی بجائے سادگی کو ترجیح دی۔ انہوں نے نکاح کے وقت ہلکا سا میک اپ کیا اور پاکستانی ڈیزائنر کا تیار کردہ لباس پہنا جس کی قیمت 27 ہزار روپے تھی۔
خیال رہے کہ ملالہ یوسفزئی 9 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ انہوں نے اپنے برمنگھم میں واقع گھر میں ایک مختصر سی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس سنٹر کے جنرل منیجر عاصر ملک کے ساتھ شادی کی۔
Today marks a precious day in my life.
— Malala (@Malala) November 9, 2021
Asser and I tied the knot to be partners for life. We celebrated a small nikkah ceremony at home in Birmingham with our families. Please send us your prayers. We are excited to walk together for the journey ahead.
????: @malinfezehai pic.twitter.com/SNRgm3ufWP
یہ بھی پڑھیں: خاتون اول بشریٰ بی بی کی بیٹی کی شادی کی تصویر سامنے آگئی