ملزمہ کو بے لباس کرکے ڈانس پر مجبور کرنے والی لیڈی پولیس انسپکٹر کو سزا کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک) لیڈی پولیس انسپکٹر کو فرائض میں غفلت برتنے اور مس کنڈکٹ پر ملازمت سے جبری ریٹائر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیڈی انسپکٹر کی جبری ریٹائرمنٹ سے متعلق جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ خاتون انسپکٹر نے ریمانڈ میں دوران تفتیش ملزمہ کو بے لباس کرکے ڈانس پر بھی مجبور کیا ۔
ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ محمد اظہر اکرم کے ایک حکم نامے کے مطابق لیڈی انسپکٹر شبانہ ارشاد کو انکوائری افسر اے ایس پی پری گل کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ملازمت سے ریٹائرمنٹ کی سزا دی گئی، جس کے مطابق لیڈی انسپکٹر نے تفتیش کےدوران اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ قتل کیس میں نامزد ملزمہ کے خاتون ہونے کی وجہ سے کیس کی تفتیش لیڈی انسپکٹر کےحوالے کی گئی تھی، جس کی تفتیش کے دوران ریمانڈ کے عرصے میں لیڈی انسپکٹر نے غیر پیشہ ورانہ اور غیر اخلاقی رویے کا مظاہرہ کیا۔ جبری ریٹائر کی گئی لیڈی انسپکٹر کو ذاتی طور پر پیش ہوکر صفائی کا بھرپور موقع دیا گیا، تاہم وہ اپنے دفاع میں کوئی چیز فراہم نہیں کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں:رضوان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے قومی کر کٹر سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کر دیا