ملک بھر میں کورونا کے مزید 11 مریض انتقال کرگئے

Nov 13, 2021 | 10:06:AM

(24نیوز)ملک بھر میں کورونا کے مزید 11 مریض انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا کہنا ہے کہ  گزشتہ روز 33 ہزار 862 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 231 کیسز مثبت آئے۔ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد رہی۔ ملک بھر کے ہسپتالوں میں 1 ہزار 119 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:رضوان کا علاج کرنے والے انڈین ڈاکٹر نے چونکا دینے والا انکشاف کر دیا

مزیدخبریں