( 24نیوز ) ڈینگی مچھر خوفناک صورتحال اختیار کر گیا ہے۔کے پی کے میں مریضوں کی تعداد 9 ہزار 91 ہو گئی ۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق پشاور میں ڈینگی کے 114 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس وقت ہسپتالوں میں 86 مریض زیر علاج ہیں ۔ سامنے آنے والے حالیہ کیسز میں سے 92 کا تعلق دارالحکومت پشاور سے ہے ۔
اعدا د وشمار کے مطابق پشاور میں اب تک سامنے آنے والے ڈینگی مریضوں کی تعداد 4 ہزار 559 ہو چکی ہے ۔خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے باعث 9 افراد انتقال کر چکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:رضوان کا علاج کرنے والے انڈین ڈاکٹر نے چونکا دینے والا انکشاف کر دیا