میچ کے بعد دھمکیاں۔۔حسن علی کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ٹویٹ سے متعلق حقائق واضح کر دیئے

Nov 13, 2021 | 12:10:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)سیمی فائنل میں حسن علی سے شاہین آفریدی کی گیند پر آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ ہوگیا جسے متعدد سوشل میڈیا صارفین نے میچ ہارنے کی وجہ قرار دیتے ہوئےبہت تنقید کی۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر حسن علی  کی بھارتی نژاد اہلیہ سامعہ آرزو سے منسوب اکاؤنٹ سے کی گئی کچھ ٹوئٹس وائرل ہوگئیں جس میں انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے درخواست کی تھی کہ پاکستان کے لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنانے سے روکا جائے۔بہت سے پاکستانی مداح یہ سوچتے ہیں کہ میں بھارت کی ایجنٹ ہوں، میچ کے بعد ہمیں دبئی اور پاکستان میں دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ہماری بیٹی کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے، اگر ہماری حفاظت کیلئے اعلیٰ حکام کی جانب سے کچھ نہ کیا گیا تو میں اپنی بیٹی کے ہمراہ والدین کے پاس بھارتی شہر ہریانہ منتقل ہوجاؤں گی۔

تاہم حسن علی کی اہلیہ نے اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے اسے فوری رپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔سامعہ آرزو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری پوسٹ کی اور لکھا کہ اس اکاؤنٹ سے منسوب بہت سے ٹوئٹس زیر گردش ہیں کہ مجھے، حسن اور ہماری بیٹی کو پاکستانی لوگوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں جو کہ بالکل غلط ہے بلکہ لوگوں کی جانب سے ہماری حمایت کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رضوان کا علاج کرنے والے انڈین ڈاکٹر نے چونکا دینے والا انکشاف کر دیا

مزیدخبریں