(24نیوز)باجوڑ کے علاقے خار میں دھماکا خیز مواد کے حملے میں 2 پولیس اہل کار شہید ہوگئے۔شہدا کے جسد خاکی کو تحصیل خار ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ڈی پی او عبدالصمد خان کا کہنا ہے کہ تحصیل خار میں راغگان ڈیم کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے سے سکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہل کار شہید ہوگئے۔
حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری فی الحال قبول نہیں کی گئی۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:میچ کے بعد دھمکیاں۔۔حسن علی کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ٹویٹ سے متعلق حقائق واضح کر دیئے