متنازعہ بیان پر بھارتی اداکارہ مشکل میں پھنس گئیں

Nov 13, 2021 | 13:56:PM

(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت  متنازعہ بیان دینے پر ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت  جو اپنے بیانات کی وجہ سے ہمیشہ تنازعات میں رہتی ہیں۔انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ  بھارت کو 47میں ملنے والی آزادی ایک بھیک تھی ۔ بھارت کو اصل آزادی 2014ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار میں آنے کے بعد ملی۔بھارتی اداکارہ جسے حال ہی میں پدم شری ایوارڈسے نوازا گیا ان کے اس بیان پر بھارتی شہری احتجاج کررہے ہیں۔اور کنگنا رناوت سے معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا کے رہنماؤں نے کنگنا رناوت کے خلاف ان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

انہوں نے کہا کہ کنگنا نے جنگ آزادی میں مرنے والوں کی توہین کی ، ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کنگنا رناوت کو کس بات پر پدم شری ایوارڈ سے نوازا، ہمارا مطالبہ ہے کہ کنگنا رناوت سے فوری ایوارڈ واپس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ہنسا منع ہے۔ فوٹو شوٹ کروانا لڑکی کو مہنگا پڑ گیا۔۔ ویڈیو وائرل

مزیدخبریں