(مانیٹرنگ ڈیسک)باجوڑ کے بعد بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ایگل فورس پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول دھماکے میں پولیس کے ایگل اسکواڈ کو نشانہ بنایا گیا،دھماکے میں دو اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے اڑایا گیا، دھماکے میں پولیس کے ایگل اسکواڈ کو نشانہ بنایا گیا تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ باجوڑ میں بھی ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا اور دھماکے میں 2 اہلکار شہید ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: راہ چلتی بزرگ خاتون کو زیورات سے محروم کر دیا،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی