دودھ کی فی لٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کوئٹہ میں دودھ کی فی لٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیری فارم ایسوسی ایشن کوئٹہ کا کہنا ہے کہ اس اضافے سے دودھ کی فی لیٹر قیمت 120 روپے سے بڑھ کر 140روپے ہوجائے گی،۔ دودھ کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیاگیا۔
دوسری جا نب ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے دودھ کی قیمت میں اضافہ کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کا حکم دے دیا اور کہا ہے کہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ڈی سی اور ڈیری فارم ایسوسی ایشن کے درمیان آج مذاکرات ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سفر میں تکیہ ساتھ لے جانا ضروری ہے کیوں کہ حالات مشکل ہیں،محمد رضوان کا ویڈیو بیان