(ویب ڈیسک)بھارت میں اکثر شادی کی تقریب کے دوران کچھ ایسا ہو جاتا ہے جس کا کسی کو اندازہ بھی نہیں ہوتا۔
ایسا ہی ایک واقعہ مدھیہ پردیش کے راج گڑھ میں پیش آیا جہاں دلہن نے دلہے کو اس وقت ٹھکرا دیا جب وہ شادی میں نشے میں دھت ہو کر آ گیا، جیسے ہی شادی کی بارات پنڈال میں پہنچی تو دلہے کی طرف سے کئی مہمان بشمول دلہا خود نشے میں دھت نظر آئے،دلہا اس قدر نشے میں تھا کہ خود سے کھڑا بھی نہ ہو سکا۔
دلہن نے جب یہ سب دیکھا تو اس نے دلہے سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور نکاح کی تقریب میں بیٹھنے سے انکار کردیا اور کہا کہ مجھے یہ لڑکا قبول نہیں ہے،دلہن نے اپنے والدین کو بتایا کہ وہ اس آوارہ لڑکے سے شادی نہیں کرے گی۔بیٹی کی بات سن کر والدین نے بھی اس کا ساتھ دیا اور بارات واپس کرنے کو کہا۔
یہ بھی پڑھیں: ہنسنا منع ہے۔ فوٹو شوٹ کروانا لڑکی کو مہنگا پڑ گیا۔۔ ویڈیو وائرل
دوسری جانب پولیس نے بھی دلہن کے اہل خانہ کو مکمل تعاون فراہم کیا ہے۔