کتوں پر اتنا ظلم کیوں ؟؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے  بڑا حکم سنا دیا

Nov 13, 2021 | 14:45:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ برہم
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد میں آوارہ کتوں کو زہر دے کر مارنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ  نے سخت برہمی کا اظہار کیااور چئیرمین سی ڈی اے، وائلڈ لائف بورڈ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو توہین عدالت کی درخواست میں نوٹس بھجواد دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افسران کو 16 نومبر کو طلب  کرتے ہوئے حکم دیا کہ افسران پیش ہوکر بتائیں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کی گئی؟ چیف جسٹس اطہر من اللہ  نے کہا کہ عدالت نے آوارہ کتوں کو تکلیف سے مارنے کی بجائے پالیسی بنانے کا حکم دیا تھا۔چیئرپرسن وائلڈ لائف بورڈ پیش ہوکربتائیں آوارہ کتوں کوتکلیف سےبچانےکیلئےکیاپالیسی بنائی؟ کیوں نہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے؟

یہ بھی پڑھیں:قبول نہیں ہے۔۔دلہن کا شادی سے انکار۔۔کیا وجہ بنی جانیے