( ویب ڈیسک) امریکا کی معروف ماڈل، گلوکارہ، اداکارہ اور بزنس وومن پیرس ہلٹن نے اپنے سرمایہ کار دوست کارٹر ریوم سے شادی رچا لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس ہلٹن نے منگنی کے 8 ماہ بعد کارٹر ریوم سے 11 نومبر کو شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا، پیرس ہلٹن نے شادی کے روز مختلف مواقعوں پر 4 لباس زیب تن کئے، شادی کی تقریب میں ہالی وڈ کے کئی اہم ستارے بھی شریک ہوئے۔
پیرس ہلٹن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں اور کارٹر گزشتہ 15 سال سے دوست ہیں اور اب ہم نے میاں بیوی بننے کا فیصلہ کیا ہے، ہم ایک دوسرے کی زندگی میں شامل رہے اور پھر ہم 2019 میں دوبارہ یکجا ہوئے اور اس وقت سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔
خیال رہےکہ کارٹر ریوم نے رواں برس فروری میں پیرس ہلٹن کو شادی کی پیشکش کی تھی اور اسی روز دونوں نے منگنی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: قبول نہیں ہے۔۔دلہن کا شادی سے انکار۔۔کیا وجہ بنی جانیے