پاک بھارت سیریز کب ہوگی ۔۔آئی سی سی کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریزہوگی یا نہیں آئی سی سی نے وضاحت کردی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز ہمیشہ ہی دلچسپ رہتی ہے ۔دونوں ممالک کے مداح باہمی سیریز کے ہمیشہ ہی منتظر رہتے ہیں۔آئی سی سی کے عبوری چیف ایگزیکٹیو جیوف الارڈس نے پاک بھارت سیریز کے بارے میں اپنی وضاحت پیش کردی ۔آئی سی سی کے عبوری چیف ایگزیکٹیو جیوف الارڈس سے دبئی میں جب سوال پوچھا گیا کہ کیا آئی سی سی مستقبل میں ہندوستان پاکستان دو طرفہ سیریز کرانے میں کسی طرح کا کردار نبھائے گا؟
اس پر انہوں نے کہا کہ ’دو طرفہ سیریز میں ہمارا کردار نہیں رہے گا۔ ان کا کہناتھا کہ جب ایسے ایونٹ ہوتے ہیں تو ہمیں اچھا لگتا ہے ۔ لیکن دونوں ممالک اور کرکٹ بورڈ کے درمیان موجودہ رشتے ایسے ہیں جسے آئی سی سی کسی بھی صورت متاثر نہیں کرسکتا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ کو فیصلہ کرنا ہے ۔وہ اگر آپس میں سیریز کھیلنےپر رضامند ہوتے ہیں توہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ مجھے لگتا ہے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فی الحال کرکٹ سیریز کو لے کر حالات میں بہت زیادہ تبدیلی نہیں ہوئی ۔واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گزشتہ 8 سالوں میں کوئی دو طرفہ سیریز نہیں ہوئی۔ آخری دو طرفہ سیریز 13-2012 میں ہوئی تھی۔اس کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ سے متعلق رشتہ پوری طرح ختم ہوچکا ہے۔ آئی سی سی کے ٹورنامنٹ میں ہی دونوں ٹیموں کو آپس میں مدمقابل ہوتے ہوئے دیکھا جاتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ارطغرل کی حلیمہ سلطان کا فلسفیانہ روپ ۔۔۔ تصاویر وائرل