(24نیوز)معروف قو می کر کٹر او ر سابق فا سٹ باءولرشعیب اختر اور نعمان نیاز کی صلح ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق صلح وفا قی وزیر اطلاعا ت و نشریات فواد چودھری کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ نعمان نیاز نے اپنے رویے پر معافی مانگ لی۔صلح کرانے میں وزیر اطلاعات فواد چودھری اور سینیئر صحافی سلیم صافی نے اہم کردار ادا کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نعمان نیاز شعیب اختر کے ہمراہ کھڑے ہیں اور ان کے سامنے ان سے اپنے کیے گئے غیر اخلاقی عمل کی معافی مانگ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رضوان کا علاج کرنے والے انڈین ڈاکٹر نے چونکا دینے والا انکشاف کر دیا