خاتون نے ہوٹل منیجر کے منہ پر گرم سوپ پھینک دیا،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ریسٹورنٹ میں مناسب کھانا نہ ملنے پر غصے میں آکر خاتون نے ہوٹل منیجر کے منہ پر گرم سوپ پھینک دیا ،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق امریکا کے ایک ریسٹورنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اپنی پسند کا کھانا نہ ملنے پر خاتون ہوٹل منیجر پر سوپ پھینک کرچلتی بنی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ہوٹل منیجر سے تکرار کرتی ہے اور اسے گالیا بھی دیتی ہے ۔ریسٹورنٹ منیجر کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نے خاتون سےمناسب کھانا نہ ملنے پر معذرت کی اور رقم واپس کرنے کی پیشکش بھی کی لیکن وہ غصے میں آگئی اور گالیاں دینے لگی اور پھر سوپ پھینک کر بھاگ گئی۔
اس واقعہ کو سی سی ٹی وی کیمروں نے ریکارڈ کر لیا ۔خاتون کیساتھ ایک مرد بھی دیکھا جاسکتا ہے ویڈیو میں ۔ یہ واقعہ 7 نومبر کو امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع سول ڈی جالیسکو نامی میکسیکن ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔ریسٹورنٹ کے منیجر نے ملزمہ کوپکڑنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکا۔ اس کے بعد متاثرہ منیجر نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیں :پاک بھارت سیریز کب ہوگی ۔۔آئی سی سی کا بڑا اعلان