حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کیخلاف ریفرنس واپس لینے کیلئے درخواست لکھ دی

Nov 13, 2021 | 17:38:PM

(24 نیوز)حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کیخلاف ریفرنس واپس لینے کیلئے درخواست لکھ دی ۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کے خلاف فیڈرل ری ویو بورڈ میں دیا گیا ریفرنس لینے کیلئے درخواست دےدی ۔ حکومت کی جانب سے فیڈرل ری ویو بورڈ کو سعد رضوی کی مزید نو ماہ نظر بندی کیلئے ریفرنس بھیجا گیا تھا،ذرائع کے مطابق ریفرنس واپس لینے کا فیصلہ ٹی ایل پی سے ہونے والی معاہدے کے تحت کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر اور نعمان نیاز کی صلح ہوگئی

مزیدخبریں