افغانستان میں پاکستان مخالف عناصر نہیں رہے،مولوی امیر خان متقی

Nov 13, 2021 | 17:53:PM

(24 نیوز)افغانستان کے وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستان مخالف عناصر نہیں رہے۔

افغان اردو کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کی گئی خبر کےمطابق افغان وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی نے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز، اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں لڑکیوں کے 75 فیصد اسکول کھل گئے ہیں۔انہوں نے کہا افغانستان میں پاکستان مخالف عناصر نہیں رہے۔ نئی حکومت پوری کوشش کررہی ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون نے ہوٹل منیجر کے منہ پر گرم سوپ پھینک دیا، ویڈیو وائرل

مزیدخبریں