قوم کو جعلی حکمرانوں سے نجات  دلاکر رہیں گے ۔۔ مولانا فضل الرحمان

Nov 13, 2021 | 18:26:PM

 (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  یہ جعلی حکمران ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکے ہیں ہم قوم ان حکمرانوں  سےنجات دلاکر رہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم نے کراچی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مولانا فضل الرحمان ،شاہد خاقان عباسی اور دیگر نے خطاب کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو بحیرہ عرب میں غرق نہ کیا تو ملکی بقا خطرے میں ہوگی، اسلام آباد تک جائیں گے، نااہلوں کو بھگا کر دم لیں گے۔

   مولانا فضل الرحمان کا مزید کہناتھا  کہ حکمران کبھی سعودی عرب، کبھی چین سے بھیک مانگ رہے ہیں، پاکستان تنہائی کی طرف جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہر جگہ موجودہ حکمرانوں کے ہاتھوں قوم کی بدنامی ہو رہی ہے، انہیں قوم پر حکمرانی کا کوئی حق نہیں، نوجوان، مزدور، چھوٹا دکاندار اور ہر کاروباری آدمی مایوس ہے۔ 22کروڑ عوام کی دنیا بھر میں رسوائی ہو رہی ہے، ہم بھیک مانگ کر دن رات گزار رہے ہیں، تاریخ گواہ ہے جہاں اقتصادی بحران آیا وہاں بغاوت نے جنم لیا۔ معیشت مستحکم ہوں تو قومیں مضبوط ہوتی ہیں، یہ حکومت چوری کے ووٹ سے آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مہنگائی سے تنگ عوام نے بچے فروخت کرنا شروع کر دیئے، پارلیمنٹ لاجز کے سامنے لوگوں نے بچے برائے فروخت رکھے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں ایک بات پر متفق ہیں کہ آئین کی بالا دستی ہو،پی ڈی ایم اقتدار نہیں چاہتی، پی ڈی ایم پاکستان کی بہتری کے لئے کام کررہی ہے، پی ڈی ایم وہ تحریک ہےجوآئین کی بالادستی کی بات کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سٹیج اداکارہ شیزہ بٹ پر قاتلانہ حملہ

مزیدخبریں