بچوں سےجنسی زیادتی۔۔یورپ نمبر ون۔۔رواں سال آن لائن کیسز کی تعداد 10 لاکھ

Nov 13, 2021 | 19:08:PM

(ویب ڈیسک) یورپ میں بچوں سے جنسی زیادتی کے آن لائن کیسز میں روز بروز بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں سال یہ تعداد  10 لاکھ کیسز تک پہنچ گئی۔

ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کی گئی خبر کے مطابق  یورپین یونین کی وزیر داخلہ یائیوا جانسن کی ایک رپورٹ میں بتایا  گیا ہے کہ یورپ میں سال2010 میں بچوں سے جنسی زیادتی کے آن لائن کیسز کی تعداد محض 23 ہزار تھی، جو سال2021 میں 10 لاکھ کیسز تک پہنچ چکی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپ میں بچوں کو جنسی جرائم سے تحفظ دینے کی اشد ضرورت ہے، بڑھتے ہوئے جنسی جرائم سے بچے خوفزدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طیب اردوان کے محل کی تصاویر بنانے والاجاسوس اسرائیلی جوڑا پکڑا گیا

مزیدخبریں