ابھی تمہاری کافی کرکٹ باقی ہے۔۔شاہد آفریدی کا ویرات کوہلی کو بڑا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق آل راؤنڈ شاہد آفریدی نے روہت شرما کو بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کے بی سی سی آئی کے فیصلے کو سراہتے ہوئےکہا کہ یہ اچھا ہو گا اگر ویرات کوہلی بطور کپتان کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کریں۔
بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق بھارتی ٹیم کے نامور کھلاڑی ویرات کوہلی نے کپتانی چھوڑنے کا کام بیٹنگ پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کے لئے کیا۔ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ویرات کوہلی کو اب یہ مشورہ دیا ہے کہ وہ تمام فارمیٹس سے علیحدہ ہو جائیں۔ ان کا ماننا ہے کہ کوہلی کو بلے باز کے طور پر مزید شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے کپتانی کو مکمل طور پر چھوڑ دینا چاہیے۔روہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ ایک سال روہت کے ساتھ کھیلے تھے اور روہت ایک مضبوط ذہنیت کے حامل شاندار کھلاڑی ہیں۔ ان کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ پر سکون موڈ میں رہ سکتے ہیں اور ضرورت کے مطابق جارحیت بھی دکھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روہت ایک اچھے کپتان کے لحاظ سے ذہنی طور پر مضبوط ہیں اور انہوں نے آئی پی ایل کی فرنچائز ممبئی انڈینز کے ساتھ یہ کر کے بھی دکھایا ہے۔
یاد رہے کہ شاہد آفریدی آئی پی ایل کے شروعات میں روہت کے ساتھ دکن چارجرز کے لئے کھیلے تھے۔ ویرات کوہلی کی کپتانی کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ ویرات کوہلی کے کپتانی چھوڑنے کی توقع کر رہے تھے۔ ان کی اب بھی کافی کرکٹ باقی ہے۔ وہ ٹاپ لیول کے بلے باز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کرکٹ سے کتنا پیار کرتے ہیں؟ آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بڑا اعتراف کرلیا