سموگ کی وجہ ایک ہفتے کیلئے سرکاری سکول اور دفاتر بند کرنے کا اعلان 

Nov 13, 2021 | 21:17:PM
سموگ ، ایک ہفتے، سرکاری سکول، دفاتر بند کرنے کا اعلان
کیپشن: تعلیمی ادارے بند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں سموگ کی وجہ ایک ہفتے کیلئے سرکاری سکول اور دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیاگیا۔
نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اعلان کیا کہ دارالحکومت میں پیر سے ایک ہفتے کیلئے سکول بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ بچے زہریلی ہوا کے اثرات سے محفوظ رہیں۔
وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ اگلا پورا ہفتہ سرکاری دفاتر بھی بند رہیں گے تاہم سرکاری ملازمین گھروں سے کام کریں گے۔ انہوں نے پرائیویٹ دفاتر سے کہا کہ وہ بھی کارکنوں کو گھر سے کام کی اجازت دیں۔

یہ بھی پڑھیں: رومانیہ کے گلوکار کی لاہورمیں پرفارمنس۔۔دلہن دلہا سمیت سب جھوم اٹھے
انہوں نے بتایا کہ نئی دہلی کی حکومت وفاقی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کی تجاویز تیار کر رہی ہے جو سپریم کورٹ میں پیش کی جائیں گی۔ کیجریوال نے بتایا کہ پڑوسی ریاستوں میں دھان کی فصل کی باقیات جلائے جانے کے باعث نئی دہلی میں ہوا میں آلودگی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، اس حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے روز دلہن نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر دلہا بھی پریشان ہو جائیگا، ویڈیو وائرل