امریکی شہری نے منہ پر تھپڑ مارنے کیلئے خاتون کو ملازمت پر رکھ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت سے تعلق رکھنے والے امریکی شخص نے اپنے منہ پر تھپر مارنے کیلئےایک خاتون کو ملازمت پر رکھ لیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے منیش سیٹھی نے ایک خاتون کو ملازمت پر رکھا ہے جس کا م صرف یہ ہے کہ جب بھی وہ فیس بک کھولے تو خاتون اس کے منہ پر تھپڑ دے مارے ۔منیش کلارا نامی خاتون کو 8 امریکی ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے تنخواہ دیتے ہیں۔سان فرانسسکو کے کمپیوٹر پروگرامر منیش سیٹھی کا یہ عجیب و غریب تجربہ سوشل میڈیا پر خوب چرچے میں ہے ۔منیش سیٹھی نے اپنی سوشل میڈیا کی لت کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا ہے ۔
The story of Maneesh Sethi, the computer programmer who hired a woman to slap him in the face every time he used Facebook, resulting in massive productivity increase [read more: https://t.co/Q5fKjYtFSo] pic.twitter.com/d8pnt3Jd8k
— Massimo (@Rainmaker1973) November 10, 2021
منیش سیٹھی ہفتے میں تقریباً 30 گھنٹے فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر گزارتے تھے جو ان کے مطابق تخلیقی صلاحیتوں کو متاثر کررہی تھی۔
کلارا کی خدمات حاصل کرنے کے بعد سیٹھی نے بتایا کہ اس کی تخلیقی صلاحیت میں 98 فیصد اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کے روز دلہن نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر دلہا بھی پریشان ہو جائیگا، ویڈیو وائرل