(24 نیوز)ایک سیر تو دوسرا سوا سیر، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں دونوں ٹیموں کی کمان میں ایک سے بڑھ کر ایک پلیئر۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کیلئے دونوں ٹیموں کےپاس میچ ونر کھلاڑیوں کی کھیپ دستیاب ہے، بابراوررضوان کی اوپننگ جوڑی شاہینوں کا اہم ہتھیار تو انگلش اوپنر ہلیز اور بٹلر بھی پاکستان کو ٹف ٹائم دینے کو تیار ہیں۔شاداب اور محمد حارث کا بلا بھی رنز کے انبار لگائےگا۔
پاکستان کا پیس اٹیک بھی قہر ڈھائےگا۔ شاہین شاہ ، حارث اور نسیم شاہ انگلش بیٹنگ لائن اڑانے کیلئے بے تاب ہیں۔انگلش بولنگ لائن میں بھی خطرناک کھلاڑی موجود ہیں۔
پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیموں میں میچ وننرز کی کمی نہیں۔ قومی ٹیم کو ریکارڈ پے ریکارڈ بنانےوالی اوپننگ جوڑ رضوان اور بابر سے امیدیں تو انگلش بیٹنگ کا انحصار ہیلز اور بٹلر کی جوڑی پرہوگا۔۔۔ شاداب ، محمد حارث اور افتخار بھی شاہینوں کے اہم ہتھیار ہیں جو ہیں مخالفین کے چھکے چھڑانے کو تیار ہیں ۔
شاہین شاہ آفریدی بھی اپنی میزائل کی رفتارجیسی گیندوں سے مخالف بلےبازوں پر قہربن کر ٹوٹیں گے۔حارث اور نسیم شاہ بھی خوب گلیاں اڑائیں گے،انگلش پیسر مارک ووڈ ، سیم کرن اور کرس جورڈ بھی اپنی تیز رفتار بولنگ سے پاکستان کے لیے امتحان بن سکتےہیں۔۔ لیگ اسپنر عادل رشید کی گھومتی گیندوں سےبھی قومی بلے بازوں کو باخبر رہنا ہوگا۔