شاہینوں کا استقبال کیسے ہوا؟

Nov 13, 2022 | 12:47:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیم کی گرائونڈ  میں پہنچ گئی ،خاتون بچہ کے ساتھ موجود،سکیورٹی سخت،فینز کی صدائیں،پاکستان کرکٹ ٹیم جب ہوٹل سے میلبرن کرکٹ گرائونڈ کے لئے روانہ ہونے لگی تو باہر جر جانب پاکستانی شپورٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی،کھلاڑیوں نے ان کو دیکھا تو جوش میں آگئے،پلیئرز نے ہاتھ اٹھاکر جواب دیا،فینز کا جوش دیدنی تھا۔

 آسٹریلیا کرکٹ حوالہ سے ہپہلی بار سخت سکیورٹی دکھائی دی،پولیس نے ناکے لگارکھے تھے،ایک منظر قابل دید تھا،ایک خاتون جم غفیر میں اپنے شیر خوار بچہ کے ساتھ  پلیئرز کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود تھے اور اگلی لائن میں کھڑی ان کی ایک جھلک دیکھ رہی تھی،اس کے ہاتھ میں معصوم بچہ تھا۔

 ادھر پاکستانی فینز مختلف کلرز لباس میں روڈز پر تھے،کچھ روڈز پر بیٹھ کر اپنی خوشی منارہے تھے۔پاکستانی ٹیم تروتازہ جذبہ کے ساتھ میلبرن کرکٹ گرائونڈ کی جانب روانہ ہوئی۔

مزیدخبریں