(24نیوز) حیدرآباد میں پاکستان کی افواج سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ حیدرآباد میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کی ریلیاں نکالی گئیں جو مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر پہنچی ریلی کے شرکاءنے پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے ، شرکاءکا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کسی سازش کو برداشت نہیں کرینگے اور میلی آنکھ کو نوچ لینگے ، پاکستان کی فوج دلیر اور بہادر ہے اور عوام ہر محاذ پر اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔
حیدرآباد میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں
Nov 13, 2022 | 17:54:PM