(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ فائنل ہارنے کاافسوس ہوا ، شاہین کی انجری نہ ہوتی تو نتیجہ بدل سکتا تھا۔
فائنل میں شکست کے بعد پوسٹ میچ پریزنٹشن میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کو جیت کیلئے مبارک باد دیتا ہوں جبکہ شائقین کرکٹ ہمیں سپورٹ کرنے آئے ان کا بہت شکریہ۔ہمارا جہاں بھی میچ ہوا ہمیں بہت سپورٹ ملی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے فائنل میں پہنچنا اعزاز رہا ،میرے خیال سے ہم نے 20 رنز کم بنائے ہماری بولنگ دنیا کی تیز ترین بولنگ ہے ،بدقسمتی سے شاہین آفریدی انجری کا شکار ہوئے۔
بعد ازاں میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر نے کہا کہ افسوس ہوا فائنل ہارنے کا، ہم نے 20 رن کم بنائے لیکن پھر بھی بولرز نے ایفرٹ دکھائی، شاہین کی انجری سے بھی اچھا موقع ہاتھ نہ آسکا۔
ان کا کہنا تھا کہ دباو¿ نہیں لیا، وکٹیں جلدی گرتی چلی گئیں، پارٹنر شپ بنانے کی وجہ ڈاٹ گیندیں زیادہ ہوگئیں، اس وقت ایک اچھی پارٹنرشپ کی اشد ضرورت تھی، ڈاٹ بالز پاکستان ٹیم کی خامی رہی ہے جس کو دور کرنا ہوگا۔
بابرنے کہا کہ مڈل آرڈر پر خاصی تنقید ہو رہی تھی لیکن ورلڈ کپ میں مڈل آرڈر نے اچھا پرفارم کیا، اوور آل ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، شاہین کی انجری نہ ہوتی تو نتیجہ بدل سکتا تھا۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ کے فائنل میں اہم مرحلے میں شاہین آفریدی اپنا اوور مکمل نہ کرسکے تھے۔ شاہین آفریدی 16 ویں اوور کی ایک گیند کراکر میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد باقی اوور افتخار احمد نے مکمل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: راجہ بشارت کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی لااینڈ آرڈر کا اجلاس،لانگ مارچ سکیورٹی پر بریفنگ