(24 نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ عمران خان سوائے اپنے مفادات کے کوئی سوچ نہیں رکھتے، یہ شخص ملک کیخلاف ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان نے پہلے دھرنے میں چینی صدر کا دورہ ملتوی کروایا تھا اور اب دھرنے کے اعلان سے سعودی ولی عہد کا دورہ ملتوی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا، اسحاق ڈار