چمن ، پاک افغان بارڈر پر فائرنگ ، ایک ایف سی اہلکار شہید ، 2 زخمی 

Nov 13, 2022 | 21:47:PM
چمن ، پاک افغان بارڈر پر فائرنگ ، ایک ایف سی اہلکار شہید ، 2 زخمی 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چمن میں پاک افغان بارڈر پر افغان حدود سے فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد پاک افغان سکیورٹی اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے باب دوستی سے آنے جانے والے پیدل شہریوں میں بھگدڑ مچ گئی۔

لیویزحکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے فائربندی کے لیے افغان حکام سے رابطہ کیا ہے اور باب دوستی پر پاکستان اور افغان حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں کی حوالگی تک باب دوستی بند رہے گا تاہم اس حوالے سے افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور طالبان کے بھیس میں نامعلوم دہشت گرد تھے اور ان کی تلاش جاری ہے۔

ضرور پڑھیں : خان صاحب ! آپ کو جواب دینا پڑے گا
ادھر ڈپٹی کمشنر چمن حمید زہری کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر باب دوستی غیر معینہ مدت تک بند رہےگا اور دوسری جانب کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ افغان حدود سے فائرنگ کے باعث کسٹم ہاوس خالی کیا جا رہا ہے،کسٹم اور امیگریشن اسٹاف کو فوری طور پر نکال دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد باب دوستی تجارت اور پیدل آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے جس سے سرحد کی دونوں جانب مال بردار ٹرک اور شہری پھنس گئے ہیں۔