عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کیلئے سپریم کورٹ رجسٹریز میں درخواست دائر کرینگے، فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان پرحملے کی ایف آئی آر کیلئے کل سپریم کورٹ رجسٹریز میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کا کہناتھاکہ کل سپریم کورٹ رجسٹریز میں عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کیلئے درخواست دائر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی متعلقہ سپریم کورٹ رجسٹریز میں پیش ہوں گے۔
فواد چودھری کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کی توجہ بذریعہ درخواست اس طرف دلائی جائے گی، ایک ہفتے بعد بھی سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی۔ان کا کہنا تھاکہ پولیس نے معلوم دباو¿ پر ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز خٹک کے آبائی ضلع میں تحریک انصاف کا پاور شو ناکام