پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا عمران خان پر حملہ ودیگر معاملات پر سپریم کورٹ جانیکا فیصلہ 

Nov 13, 2022 | 23:30:PM
تحریک انصاف خیبر پختونخوا ،عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ارشد شریف کے قتل ،اعظم سواتی تشدد کیس
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ارشد شریف کے قتل اور اعظم سواتی تشدد کیس کے معاملے پرسپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے،درخواست پاکستان تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کل سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں جمع کرائیں گے ۔
پی ٹی آئی رہنما اور صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ،ارشد شریف کے قتل اور سینیٹر اعظم سواتی تشددسے متعلق درخواست جمع کرائی جائے گی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال پاکستان میں ہونے والے حالیہ سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں۔ان کاکہناتھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ارشد شریف کے قتل اور اعظم سواتی تشدد کیس کی اعلیٰ سطح تحقیقات کروائیں ۔
شوکت یوسفزئی نے کہاکہ جمع کرائی جانے والی درخواست پرممبران خیبر پختونخوا اسمبلی کے دستخط موجود ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ حادثے میں ہلاک