مٹیاری: سی ٹی ڈی کی کارروائی، القاعدہ کا رکن دہشتگرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی حمزہ) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے مٹیاری سے القاعدہ کے دہشتگرد عبداللہ صغیر کو گرفتار کرلیا جبکہ سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 دہشتگرد فرار ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق پولیس ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے مٹیاری کی حدود جیندل شاہ کوٹ میں چھاپہ مار کارروائی کی تو دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں عبداللہ صغیر آسی عرف اسد ولد محمد صغیر آسی کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی، شہری کی فائرنگ سے ہوٹل پر لوٹ مار کرنیوالے 2 ڈاکو ہلاک
کالعدم دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے دو دہشتگرد علی اور شہریار پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار دہشتگرد عبداللہ سعودی عرب، ملائیشیا اور افغانستان کا دورہ کرچکا ہے تاکہ نیٹ ورک کو مضبوط کرسکے جبکہ وہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات سے پاکستان ڈی پورٹ بھی ہوچکا ہے۔
گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے کلاشنکوف اور دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔