دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا دوسرا اور کراچی کا چھٹا نمبر

Nov 13, 2023 | 09:30:AM
دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا دوسرا اور کراچی کا چھٹا نمبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم، عائمہ خان) بارش ہونے کے باوجود فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی، لاہور آج بھی فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر اور کراچی چھٹے نمبر پر ہے۔

باغوں کے شہر لاہور میں خنکی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، شہرکاموجوددرجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کم سےکم درجہ حرارت13ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتاہے، شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 56فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عام تعطیل کا اعلان

دنیا میں لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان میں لاہورپہلے نمبر پر آگیا ہے، شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح285ریکارڈکی گئی، یو ایس قونصلیٹ 389، فیز  8 ڈی ایچ اے میں شرح355، فدا حسین روڈ پر 325 اور مال روڈ پر آلودگی کی شرح 304 ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب روشنیوں کے کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، مطلع صاف ، کہیں جزوی اور کہیں ابرآلود رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری ریکارڑ کیا گیا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق آج شہرِ قائد کا زیادہ سے زیادہ پارہ 34 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، شہر میں 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ریکارڈ کیا جارہا ہے، آج ہوا میں نمی کا تناسب دن میں اوسطا 65، شام میں 30 فیصد رہے گا۔

شہر قائد کراچی میں بھی آلودگی کا راج برقرار ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج چھٹے نمبر پر موجود ہے، ہوا میں آلودگی کی شرح 182 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔