(روزینہ علی) اینٹی کرپشن صوابی میں درج مقدمے میں سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے جوڈیشل کرنے کے حکم کے خلاف اسد قیصر کی درخواست پر سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
اینٹی کرپشن صوابی میں درج مقدمے میں سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے جوڈیشل کرنے کے حکم کے خلاف اسد قیصر کی درخواست پر کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، بیرسٹر گوہر کے جونئیر مہتاب خان ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا جھنڈا اٹھانا بھی جرم ،پی ٹی آئی کو الیکشن کمپین کیوں نہیں کرنے دی جارہی ؟اسحاق ڈار کے بیان نے تہلکہ مچادیا
یرسٹر گوہر کے جونئیر مہتاب خان ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ سینئر کونسل شہر سے باہر ہے سماعت ملتوی کی جائے، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے وکیل بیرسٹر گوہر کی التواء کی استدعا منظور کر لی گئی، عدالت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔