(24 نیوز) تعلیم سب کیلئے، علم تولو دا پارا، ملکر پاکستان کو خوشحال بنانے کا عزم، حسن خیل پشاور میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے پاک فوج کی جانب سے اہم قدم، ڈیجیٹل سکلز سنٹر کا قیام،نوجوانوں کو مختلف کورسز میں تربیت دی جائے گی۔
حسن خیل پشاور میں نوجوانوں کو باصلاحیت ، ہنرمند اور بااختیار بنانے کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول شمشاتو میں ڈیجیٹل سکلز پروگرام کی بنیاد رکھی گئی ہے، پروگرام کے تحت نوجوانوں کو مختلف کورسز میں تربیت دی جائے گی، اس پروگرام کا مقصد علاقے کے نوجوانوں کوڈیجیٹل اکانومی اور ڈیجیٹل ورک فورس بڑھانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گیس بحران میں شدت؟ خطرے کی گھنٹی بج گئی
سنٹر میں اس وقت 60 سے زیادہ طلباء مختلف کورسز میں تربیت حاصل کررہے ہیں، سنٹر میں سٹیٹ آف دی آرٹ کمپیوٹر لیب بھی قائم کی گی ہے، اس سلسلے میں خواتین کو جدید ترین ہنر سے آراستہ کرنے کیلئے فیز ٹو میں اس پروگرام کے دائرہ کار کو توسیع دی جائے گی۔
نوجوانوں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پاک فوج صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی، حسن خیل علاقے کے مشران بالخصوص نوجوانوں نے پاک فوج کے اس احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا۔