(24 نیوز)ماحول اور موسمیات کے حوالے سے معروف کارکن گریٹا تھنبرگ سےتقریر کے دوران ایک شخص نے مائیک چھین لیا ۔گریٹا نے سٹیج پر فلسطین کے حق میں نعرے بلند کردئیے۔
سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص موسمیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سے سٹیج پر پہنچ کر مائیک چھین لیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر موجود ایک شخص نے گریٹا کو بات کرنے سے روکا اور اس کے ہاتھ سے مائیک پکڑا اور کہا کہ "میں یہاں موسمیاتی مظاہرے کے لیے آیا ہوں نہ کہ سیاسی نقطہ نظر سننے کیلئے" جبکہ گریٹا نے موسمیاتی احتجاج کے دوران فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا نعرہ لگادیا اور کہا کہ "مقبوضہ زمین پر موسمیاتی انصاف نہیں"
اس شخص کو بعد میں سٹیج سے اتار دیا گیا۔
نوعمر سویڈش کارکن گریٹا تھنبرگ کو غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔