’’مرغی کا گوشت مردوں میں نزاکت لاتا ہے‘‘ کویتی فنکارہ کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کویتی فنکارہ نے انوکھا دعویٰ کیا ہے کہ مرغی مادہ ہے اور اس کا گوشت مردوں میں نزاکت لاتا ہے۔
کویت سے تعلق رکھنے والی شمس نامی فنکارہ نے مرغی کے گوشت کو خواتین کی خوراک قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مرغی مادہ ہے اور اس کا گوشت مردوں میں نزاکت لاتا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس میں اخبارات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کویتی فنکارہ شمس نے مردوں کو مرغی کا گوشت کھانے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے مرغی کو خواتین کی خوراک قرار دے دیا، فنکارہ نے دعویٰ کیا کہ مرغی کا گوشت مردوں میں نزاکت لاتا ہے کیونکہ یہ خواتین کی خوراک ہے، دنیا کی تمام چیزوں میں نر اور مادہ ہوتے ہیں اس لئے مردوں کو مردانہ خوراک کھانی چاہیے، مرغی مادہ ہے تاہم یہ مردوں کو نہیں کھانی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ہلک بھی ظلم کیخلاف میدان میں آ گیا
فنکارہ کا مزید کہنا ہے کہ مردوں کے لئے بہتر ہے کہ وہ ’پائے‘ اور اس کی طرح کی دیکر خوراک استعمال کریں۔
ان کے اس انوکھے دعوے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین کی جانب سے تبصروں کا طوفان اُمڈ آیا ہے، صارفین اس بیان غیر سنجیدہ اور مذاق قرار دے رہے ہیں۔