اکھاڑ پچھاڑ، برطانوی وزیر داخلہ برطرف، سابق وزیراعظم وزیر خارجہ مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملک میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تنقید کی زد میں آنیوالی برطانوی وزیر داخلہ کو برطرف کردیا گیا۔وزیر خارجہ کو وزیر داخلہ بنادیا گیا۔ جبکہ سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو برطانیہ کا وزیر خارجہ مقرر کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اپنی کابینہ میں بطور وزیر داخلہ ذمہ داریاں انجام دینے والی سویلا بریورمین کو وزارت سے برطرف کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ برطانوی وزیر داخلہ کی برطرفی کابینہ میں بڑے ردو بدل کا آغاز ہے جب کہ سویلا کو ملک میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تنقید کا سامنا تھا۔
ضرور پڑھیں:اسرائیلی بمباری جاری، مزید 266 سے زائد فلسطینی شہید،ہسپتال غیر فعال
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم رشی سونک نے سویلا کو فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کا کہا جسے انہوں نے قبول کرلیا۔وزیر خارجہ جیمز کلیوری کو نیا وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ کو وزیر داخلہ بنادیا گیا۔ جبکہ سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو برطانیہ کا وزیر خارجہ مقرر کر دیا گیا۔