خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل

Nov 13, 2023 | 15:00:PM

(24 نیوز)نئے نگران  وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے بعد گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے نئی نگران صوبائی کابینہ کی سمری پر دستخط کر دیے۔

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف لیا تھا اور اب انہوں نے صوبے کے معاملات چلانے کے لیے 10 رکنی کابینہ تشکیل دی ہے۔

نگران صوبائی کابینہ میں سید مسعود شاہ، ارشاد قیصر اور آصف رفیق شامل ہیں، اس کے علاوہ نجیب اللہ، سید عامر عبداللہ اور فیروز جمال شاہ بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔ احمد رسول بنگش، محمد قاسم خان، عامر ندیم اور احمد جان بھی کابینہ میں شامل ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق گورنرکے پی غلام علی نے نگران کابینہ کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں، نگران صوبائی وزرا آج سہہ پہر 3 بجے اپنےعہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

ضرور پڑھیں:پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ، کتنی کم ہوں گی ؟بڑی خبر آگئی 
یاد رہے کہ دو روز قبل سابق نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے، اعظم خان کے انتقال کے بعد گورنر کے پی غلام علی کی درخواست پر گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے مشاورت کے بعد نئے وزیراعلیٰ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام تجویز کیا تھا جس کی گورنر نے منظوری بھی دیدی تھی۔

مزیدخبریں