(جمال الدین جمالی )ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن تحقیقات میں لاہور احتساب عدالت نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔
احتساب عدالت کا سماعت کے دوران کہنا تھا کہ مونس الہی کا اشتہار بھی شائع کیا گیا مگر وہ پیش نہیں ہوئے، احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے فیصلہ سنایا ، احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر اشتہاری قرار دینے کی کاروائی مکمل کی،نیب نے مونس الہی کی روپوشی کی رپورٹ عدالت میں پیش کی،نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم مونس الہی گرفتاری سے چھپ رہا ہے ،ملزم مونس الہی گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو چکا ہے ،ملزم مونس الہی کو اشتہاری قرار دیا جائے ،احتساب عدالت نے مونس الہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں ،چیرمین نیب نے بھی 11 اگست کو مونس الہی کا ورانٹ گرفتاری جاری کیا۔
ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی مگر ملزم روپوش ہے ،ملزم مونس الہی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں :لاہور ہائیکورٹ کی 2 روز گھرسے کام کرنے کی تجویز