نواز شریف کے بعد ایک اور نیب ملزم کا عدالت میں سرنڈر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)نواز شریف کے بعد نیب کیس کے ایک اور ملزم نے ملک واپس آ کر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سرنڈر کر دیا۔
نیب لاہور کے کیس میں نامزد ملزم سابق سینیٹر وقار احمد نے بیرون ملک سے واپس عدالت میں سرنڈر کردیا ،سابق سینیٹر وقار احمد کی 10روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی عدالت کی ملزم کو لاہور کی متعلقہ احتساب عدالت میں 10روز میں پیش ہونے کی ہدایت، عدالت نے نیب کو سابق سینیٹر وقار احمد کی گرفتاری سے روک دیا ،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی،
عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملزم کو 13 نومبر تک ہائیکورٹ میں سرنڈر کرنے کی ہدایت کی تھی ،نیب لاہور کو مطلوب ملزم وقار احمد خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت،سابق سینیٹر وقار احمد اپنے وکیل کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے،وقار احمد کئی سال تک پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر رہ چکے ہیںج،وقار احمد کے خلاف نیب لاہور میں کیس درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں ؛مبینہ کرپشن تحقیقات ،مونس الٰہی اشتہاری قرار