7 سال ملازمت مکمل کرنیوالے وفاقی ملازمین کیلئے محکمانہ ترقی کے امتحان کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابرشہزاد ترک)7 سال ملازمت مکمل کرنے والے گریڈ 11 سے 16 کے وفاقی ملازمین کیلئے خوشخبری،آفس مینجمنٹ گروپ میں شمولیت کیلئے محکمانہ ترقی کے امتحان کی منظوری دیدی گئی۔
39 خالی اسامیوں کیلئے محکمانہ ترقی امتحان 21 مئی 2024 سے ہو گا،فیڈرل پبلک سروس کمیشن امتحان کا انعقاد کرے گا۔
وفاقی وزارتوں کے 7 سال ملازمت مکمل کرنے والے گریڈ 11 سے 16 کے ملازمین کو محکمانہ ترقی کے امتحان کیلئے اہل قراردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمت میں 52 روپے فی کلو کمی