پرویز الہٰی خاندان کے 100 سے زائد بینک اکاؤنٹس فریز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک)احتساب عدالت کی جانب سے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیئے جانے کےبعد پرویز الٰہی پر ایک اور آفت ٹوٹ پڑی، ایف آئی اے نے پرویز الٰہی ، مونس الٰہی سمیت پوری فیملی کے 100 سے زائد اکاؤنٹس فریز کر دیئے ۔
لاہور میں چودھری مونس الہٰی اور پرویز الہٰی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں یہ پیش رفت ہوئی ہے ، ان تمام بینک اکاؤنٹس میں مبینہ طور پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کا پیسہ جمع کروایا گیا، مونس الہٰی اور اس کی فیملی کے بینک اکاونٹس میں موجود کروڑوں روپے منجمد کردیئے گئے، عدالت نے مونس الہٰی کے Non-Bailableوارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے ہیں ، • مونس الہٰی تحقیقات سے بچنے کے لئے پہلے سے ہی ملک سے فرار ہیں ۔
ایف آئی اے کا مونس الہٰی کا ریڈ نوٹس جاری کروانے کا فیصلہ ، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مونس الہٰی کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرواکر بذریعہ انٹرپول جلد گرفتار کیاجائے گا۔
مزید پڑھیں :مونس الٰہی اشتہاری قرار